LIVE

روس میں سجا انٹرنیشنل ہیلی کاپٹر ایکسپو کا میلہ

ویب ڈیسک
May 27, 2017
 

روس میں گزشتہ روز ہیلی کاپٹر ایکسپو کا انعقاد کیا گیا، جس میں دنیا بھر سے سینکڑوں کمپنیوں نے حصہ کیا۔

روسی شہرKrasnogorskمیں نت نئی ٹیکنالوجی سے تیار ہیلی کاپٹرز کی اس نمائش میں ڈرونز بھی رکھے گئے، جبکہ ہیلی کاپٹر ایمبولینس سے لے کرجنگی استعمال میں کارآمد ہیلی کاپٹرز، گن شپ اورریموٹ کنٹرول کاپٹرز حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔

صرف یہی نہیں بلکہ کئی دہائیاں قبل استعمال ہونے والے کاپٹرز بھی لوگوں کی دلچسپی کے پیشِ نظر ایکسپو میں موجود تھے، جبکہ مختلف کمپنیاں اپنے جدید کاپٹرز کو متعارف کروانے کیلئے بھی اس ایکسپو میں شریک دکھائی دیں۔