LIVE

بنگلہ دیش:مٹی کے تودے گر نے سے ہلاکتوں کی تعداد60ہو گئی

ویب ڈیسک
June 13, 2017
 

بنگلادیش کے جنوب مشرقی علاقے میں شدید بارشوں کے نتیجے میں مختلف مقامات پر مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 60ہو گئی ہےجبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

بنگلادیش میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، جنوب مشرقی علاقے میں کل سے شروع ہونے والی شدید بارشوں کے باعث کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ،جس میںاب تک ہلاکتوں کی تعداد60تک جا پہنچی ہے،ایمرجنسی حکام کے مطابق متعدد افرادلاپتہ ہیںاور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

بارشوں اور مٹی کے تودےگرنےسے کئی علاقوں سے زمینی اور رابطے کے ذرائع منقطع ہوگئے ہیں، زیادہ تر ہلاکتیں ضلع رنگا متی اور بندربن میں ہوئیں ۔