LIVE

شکارپور میں قبائلی تصادم، 3 افراد قتل

ویب ڈیسک
June 21, 2017
 

شکارپور میں قبائلی تصادم میں فائرنگ سے دو سگے بھائیوں سمیت 3 افراد قتل اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گوٹھ در خان ڈھانی میں ڈھانی قبیلے کے دو مسلح گروپوں میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا اور لاشوں ، زخمیوں کو تعلقہ اسپتال مدیجی منتقل کردیا۔