LIVE

پاراچنار :شہریوں کا دھرنا عید کے روز بھی جاری

ویب ڈیسک
June 26, 2017
 

پاراچنار میں دھماکوں کے خلاف شہریوں نے چوتھے روز بھی احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے، جس میں خواتین بھی شریک ہیں، شہدا کے لواحقین اور شہریوں نے شہید پارک میں عید کی نماز ادا کی ۔

جمعہ کے روز پاراچنار شہر میں ہونے والے 2 دھماکوں کے بعد عید کے روز بھی فضا سوگوار ہے، شہدا کے لواحقین کا چوتھے روز بھی شہید پارک میں دھرنا جاری ہے ۔

دھرنے کے شرکا کا کہنا تھا کہ بار بار پاراچنار کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جب تک وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ شخصیات یہاںنہیں آئیں گے دھرنا جاری رہےگا،احتجاجی خواتین نے غلام جان پل کے مقام پر دھرنا دےرکھاہے۔

جمعۃ الودع کو 2 حملوں کے مزید3 زخمی دم توڑ گئے، جس کے بعد شہدا کی تعداد 75ہوگئی ہے ۔