LIVE

کوئٹہ؛ ڈبل سواری پر پابندی میں توسیع کا فیصلہ

ویب ڈیسک
June 27, 2017
 

کوئٹہ میں عائد ڈبل سواری پر پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق شہر میں ڈبل سواری پر عائد پابندی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن آئندہ چند دنوں میں جاری کیا جائے گا۔

حکومت نے کوئٹہ میں 26مئی کو امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی۔