LIVE

لاہور: گاڑی پر لاتیں مارنے والا وارڈن معطل

احمد فراز
July 01, 2017
 

لاہور میں شہری کی گاڑی پرلاتیں مارنے والے وارڈن کو معطل کردیا گیا،ایس پی صدرٹریفک گاڑی کو لاتیں مارنے کے واقعےکی انکوئری کریں گے ۔

لاہور میں یتیم خانہ چوک میں ٹریفک وارڈن اورڈولفن فورس کے اہلکاروں نے نان کسٹم پیڈ گاڑی کےمالک کو پکڑنے کیلئے گاڑی پر دونوں اطراف سے حملہ کردیا۔

وارڈن نے غصے میں گاڑی کو ککس مارنا شروع کر دیں ، دوسری طرف ڈولفن اہلکار گاڑی کا دروازہ کھولنے کی کوشش کرتا رہا، ٹریفک وارڈن گلاب سنگھ بھی کارروائی کا حصہ بنا رہا ۔

ایکسائز حکام کے مطابق شہری مظہر کی نان کسٹم پیڈ گاڑی کو ایکسائز عملہ روکنا چاہتا تھا، نان کسٹم پیڈ گاڑی قبضے میں لے کر شہری کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔