LIVE

حکومت اور جے آئی ٹی کا کام اسکرپٹڈ لگتا ہے: اعتزاز احسن

ویب ڈیسک
July 11, 2017
 

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ حکومت اور جے آئی ٹی کا کام اسکرپٹڈ اور میچ فکس لگتا ہے۔

لاہورمیں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اندر چاہے جے آئی ٹی کے ساتھ چائے پیتے رہے ہوں لیکن طے تھا کہ باہر نکل کر شور کریں گے اور کہیں گے کہ ہمارا قصور کیا تھا۔

اعتزازاحسن نےکہاکہ جے آئی ٹی نواز شریف کومحفوظ راستہ دینے کے لیے تھی، نوازشریف، اسحٰق ڈار، حسین نواز، حسن نواز اور مریم نے جے آئی ٹی سے باہر آکر ایک جیسی باتیں کیں۔

انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف سازش عدلیہ اور فوج نے کی تھی، انہیں بھی بتانا چاہیے کہ شریفوں کے خلاف سازش کون کر رہا ہے۔

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ ظفر حجازی سے ریکارڈ ٹمپرنگ کرائی گئی۔

انہوں نے کراچی الیکشن میں کامیابی پر پارٹی قیادت کو مبارکباد دی اور کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی مزید کامیابیاں سمیٹے گی۔