LIVE

بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 4 جوان ڈوب گئے

ویب ڈیسک
July 16, 2017
 

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے 4 جوان ڈوب گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب اٹھ کے مقام پر پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی دریائے نیلم میں جاگری۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دریائے نیلم میں گرنے والی گاڑی میں 4 اہلکار سوار تھے جن میں سے ایک شہید جوان کی میت مل گئی جب کہ تین کی تلاش جاری ہے۔