LIVE

پاکستان اور بھارت کےڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ

ویب ڈیسک
July 17, 2017
 

پاکستان اور بھارت کےڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے ڈی جی ایم او نے گزشتہ روز بھارت فوج کی جانب سے پاک فوج کی گاڑی کو نشانہ بنانے اور 4 چار فوجیوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا۔

ڈی جی ایم او پاکستان نے کہا کہ بھارت کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی بند کرے، بصورت دیگر پاک فوج کسی بھی جارحیت پر جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب اٹھ کے مقام پر پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی دریائے نیلم میں جا گرنے سے اس میں سوار 4جوان شہید ہو گئے۔