بالی وڈ اداکارہ سونم کپور شادی سے متعلق خبروں کی تردید یا تصدیق کرنے کی بجائے میڈیا پر بھڑک اٹھیں۔
سونم کپور اور ان کے قریبی دوست آنند اہوجا کی قربتیں بڑھ چکی ہیں اور دونوں کو تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے جب کہ گزشتہ کئی دنوں سے اداکارہ کی اپنے قریبی دوست کے ساتھ شادی کی خبریں زیر گردش ہیں۔
بھارتی میڈیا نے انیل کپور کی بھی بیٹی کی پسند سے شادی پر آمادگی ظاہر کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن اب خود سونم کپور نے شادی کی تردید یا تصدیق کی بجائے میڈیا پر ہی بھڑاس نکالی دی ہے۔
سونم کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ میری ذاتی زندگی سے متعلق خبریں شائع کی جارہی ہیں اس سے اجتناب برتا جائے اور جب شادی یا منگنی کریں گی تو اس کا اعلان خود کریں گی۔
اداکارہ نے ٹوئٹ میں کہا کہ مرد اداکاروں کی ذاتی زندگی کےبارے میں میڈیا نے کبھی بھی ایسی خبریں نہیں پھیلائی ہیں جن کا سامنا اداکاراؤں کو کرنا پڑتا ہے۔