LIVE

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ، 2شہری شہید، 6 زخمی

ویب ڈیسک
July 19, 2017
 

لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کے مطابق بھارتی فوج نے آج پھر فائرنگ کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر باروح اور تندر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2شہری شہید جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا قابل مذمت اور علاقائی امن کےلیے نقصان دہ ہے۔