بالی وڈ کی بےبو کرینہ بیٹے کی پیدائش کے بعد سے فلم نگری سے دور دور ہیں اور اب انہیں اچھے کردار کی تلاش ہے۔
بالی وڈ کی بےبو کرینہ کپور خان نے چھوٹے نواب تیمور علی خان کی پیدائش کے بعد سے اب تک کوئی فلم نہیں کی تاہم وہ کئی فلموں کے اسکرپٹ کو دیکھتے ہوئے فلموں سے انکار بھی کرچکی ہیں جس کی وجہ انہیں جاندار کردار کی تلاش بتائی جاتی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ اپنی آئندہ فلموں میں ہیرو کے ساتھ صرف ناچ گانے والے کردار نہیں کرنا چاہتیں بلکہ انہیں ایسی فلموں کا انتظار ہے جس میں وہ اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو مزید بہتر انداز میں دکھا سکیں۔