LIVE

سانحہ کوئٹہ کے شہدا کی برسی پر تین روزہ سوگ، ملتان میں وکلا کی آج بھی ہڑتال

ویب ڈیسک
August 09, 2017
 

سانحہ کوئٹہ کو ایک سال مکمل ہونے پر ملتان میں وکلا کی جانب سے ہڑتال اور یوم سوگ کا سلسلہ جاری ہے۔

سانحہ کوئٹہ کے شہدا کی پہلی برسی کے موقع پر ملتان بار کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت آج بھی اعلیٰ و ماتحت عدالتوں کیں وکلا ہڑتال پر ہیں اور عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔

ضلع کچہری سمیت ماتحت عدالتوں میں بار رومز پرتیسرے روزبھی سیاہ پرچم لہرائےجارہے ہیں۔

وکلا کی ہڑتال کے باعث عدالتی کارروائی مکمل طور پر بند ہے اور دور دور سے آئے سائلین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز سانحہ کوئٹہ کے شہدا کی پہلی برسی منائی گئی اس موقع پر ملک بھر میں وکلا نے یوم سوگ منایا اور تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 8 اگست کو کوئٹہ کے سول اسپتال میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں میڈیا نمائندوں اور وکلا کی بڑی تعداد سمیت 73 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔