LIVE

سنجے دت نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم کا بھاری معاوضہ طلب کرلیا

ویب ڈیسک
August 20, 2017
 

بالی وڈ کے سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت اپنی زندگی پر بننے والی فلم کا معاوضہ منافع سے وصول کریں گے۔

سنجے دت فلم نگری کے واحد اداکار ہیں جن کی زندگی میں ہی ان پر فلم بنائی جارہی ہے اور فلم میں ان کا کردار رنبیر کپور ادا کررہے ہیں۔

سنجے دت بھی اپنی زندگی پر بننے والی فلم کے لیے پر جوش ہیں اور اپنے کردار میں ڈھلنے کے لیے رنبیر کی مدد بھی کررہے ہیں۔

سنجو بابا نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم کے منافع سے 50 فیصد وصول کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی لیکن اب فلم کی شہرت کو دیکھتے ہوئے انہوں نے معاوضے میں اضافے کا مطالبہ کردیا جس کے بعد ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے بھی منافع میں سے معاوضہ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

سنجے دت کو اب فلم کے منافع میں سے بھاری معاوضہ ادا کیا جائے گا جس کے بعد وہ بھی بالی وڈ خانز کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جو کہ فلموں کے منافع میں سے معاوضہ وصول کرتے ہیں۔

بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم ’’سچن: اے بلین ڈریمز‘‘ کے لیے 40 کروڑ وصول کیے تھے اور فلم بھی باکس آفس پر 50 کروڑ سے زائد کا بزنس کرسکی تھی۔ 

خیال رہے کہ سنجو بابا کے قریبی دوست اور نامور ہدایت کار راج کمار ہیرانی فلم کی ڈائریکشن اور اسکرپٹ رائٹنگ کررہے ہیں جب کہ نوجوان اداکار رنبیر بھی اپنے کردار میں ڈھلنے کے لیے خوب محنت کررہے ہیں۔