LIVE

عالمی ادارے ملکی معیشت پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

ویب ڈیسک
August 29, 2017
 

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کا کہنا ہےکہ عالمی ادارے پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کراچی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا جہاں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری معاشی نمو بہتر ہے اور مستقبل کے اندازے بھی بہتر ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ نجی شعبے کو قرض کی فراہم 68 فیصد بہتر ہوئی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پالیسی سے حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔