LIVE

کراچی: حساس ادارے نے گلستان جوہر سے 6 افراد حراست میں لے لیے

ویب ڈیسک
September 09, 2017
 

کراچی: حساس ادارے نے گلستان جوہر میں کارروائی کے دوران 6 افراد کو حراست میں لے لیا۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار پر حملے کی تحقیقات میں مصروف ہیں جس کے تحت کارروائیوں کے دوران اب تک اہم ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

جیونیوز کےمطابق حساس اداروں نے گزشتہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 16 اے میں گزشتہ رات کارروائی کی جس میں 6 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد کی شناخت یا ان کی تنظیموں سے تعلق سامنے نہیں آیا ہے تاہم تمام افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ 

واضح رہےکہ حساس اداروں نے انصار الشریعہ نامی تنظیم کے سربراہ کو گرفتار کرلیا ہے جس کی نشاندہی پر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔