LIVE

جی میل میں نیا 'ہائپر لنک' فیچر متعارف

ویب ڈیسک
September 20, 2017
 

دنیا بھر کے کروڑوں صارفین جی میل استعمال کرتے ہیں اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رہنے کے لئے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نئے فیچر متعارف کرائے جاتے ہیں اور اس بار جی میل لارہا ہے ہائپر لنک فیچر۔

صارفین کو اکثر جی میل میں نمبر، ایڈریس اور ای میل ایڈریس کو کاپی پیسٹ کرنے کی مشکل سے دوچار ہونا پڑتا تھا جس میں کافی دیر لگ جاتی ہے لیکن جی میل نے ہائپر لنک فیچر کے ذریعے صارفین کی اس مشکل کو حل کر دیا ہے۔

جی میل کا نیا فیچر اینڈرائڈ ،آئی او ایس سسٹم سمیت ویب میں بھی شامل کردیا گیا ہے۔

ہائپر لنک فیچر سے صارفین آسانی سے براہ راست میل سے نمبر ڈائل کر کے بات چیت کرسکتے ہیں جبکہ کوئی بھی ایڈریس کے ہائپر لنک کو کلک کرنے سے گوگل میپ پر جاسکیں گے تاکہ لوکیشن کا فوری طور پر پتہ چل سکے۔

جی میل ہائپر لنک فیچر/گوگل بلاگ پوسٹ اسکرین شارٹ

اس فیچر میں ای میل ایڈریس کو بھی فوری طور پر تلاش کرنے خصوصیت شامل ہے۔ 

میل میں موجود ای میل ایڈریس بھی ہائپر لنک میں دکھائی دے گا جس پر کلک کر کے صارفین براہ راست اس صارف کو میل کرسکتے ہیں یا اس کی بھیجی گئی میلز کو چیک کر سکتے ہیں۔

گوگل کمپنی کی جانب سے ہائپر لنک فیچر جی میل اکاونٹز میں آٹومیٹک اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے۔

ابتدائی طور پر اس فیچر کو کچھ صارفین استعمال کر رہے ہیں تاہم 4 سے 5 روز میں دنیا بھر کے صارفین کو یہ سہولت دستیاب ہوگی۔