LIVE

مہنگا ٹماٹر خریدار پریشان، سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مہم شروع

ویب ڈیسک
September 26, 2017
 

ٹماٹر کی قیمتیں بڑھنے سے سوشل میڈیا پر بھی بائیکاٹ پارٹی سرگرم ہوگئی ہے۔

ملک میں آج کل ٹماٹروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، کہیں ٹماٹر 200 روپے فی کلو پر فروخت ہورہا ہے تو کہیں اس سے اوپر اور نیچے کی قیمتوں پر بھی فروخت جاری ہے۔

لال ٹماٹر کی قیمتیں سن کر خریدار بھی غصے سے لال پیلے ہورہے ہیں لیکن مارکیٹ میں قیمتیں اوپر نیچے ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو دیکھ کر اب سوشل میڈیا پر رمضان المبارک میں چلنے والی فروٹ بائیکاٹ مہم کی طرح ٹماٹر بائیکاٹ مہم شروع ہوگئی ہے جس کے تحت 26،27،28 ستمبر کو بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

عوام نے ٹماٹروں کی قیمتیں بڑھنے پر جہاں غصے کا اظہار کیا ہے وہیں دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں سبزی منڈی سے ہی زیادہ قیمت میں ٹماٹر مل رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ مہنگے ٹماٹر بیچنے پر مجبور ہیں۔