LIVE

لاہور سے اغوا صحافی 2 برس بعد بازیاب

ویب ڈیسک
October 20, 2017
 

لاہور سے تقریباً سوا دو برس قبل اغوا ہونے والی خاتون صحافی زینت شہزادی کو پاکستانی بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

لاپتہ افراد کے کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے زینت شہزادی کے بازیاب ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ زینت شہزادی کو سرحد کی دوسری طرف سے بازیاب کرایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خاتون صحافی کو حساس اداروں اور قبائلی عمائدین کی کاوشوں سے بازیاب کرایا گیا۔

تاہم بی بی سی کا کہنا ہے کہ تاحال زینت یا ان کے خاندان کے جانب سے ان کی رہائی یا اس سے جڑے واقعات کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔