LIVE

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ٹریفک حادثہ، 11 افراد ہلاک

ویب ڈیسک
October 21, 2017
 

فوٹو: بشکریہ آئی بی ٹائمز انڈیا

بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹرا میں ٹرک الٹنے سے 11 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے ریاست مہاراشٹرا میں بس ڈرائیورز کی ہڑتال کے بعد مزدوروں کو ٹرک کے ذریعے ریاست کرناٹکا لے جایا جا رہا تھا کہ سانگلی میں ٹائلوں سے بھرا ٹرک حادثے کا شکار ہو کر الٹ گیا۔

حادثے میں 11 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔