LIVE

ایک ٹانگ سے محروم کشمیری نوجوان نے ہمت کی مثال قائم کردی

ویب ڈیسک
December 03, 2017
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

+92 345 3448973: http://stream.jeem.tv/vod/3dace41821f91c8fc0f24197e2d5e216.mp4/playlist.m3u8?wmsAuthSign=c2VydmVyX3RpbWU9MTIvMy8yMDE3IDM6NDc6NTggUE0maGFzaF92YWx1ZT1pVkNTaEJQQUFYbUtSY2dQM3VBVW93PT0mdmFsaWRtaW51dGVzPTYwJmlkPTE= style=center]


مقبوضہ کشمیر میں ایک ٹانگ سے محروم کرکٹر نے اپنے شوق کی راہ میں حائل معذوری کو بھی شکست دے دی۔

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے شبیر بٹ نے ناممکن کو ممکن کردکھایا، ایک ٹانگ سے محرومی بھی شبیر کے شوق کی تکمیل میں آڑے نہ آسکی۔

شبیر نے بیساکھی کو اپنی کمزوری بنانے کے بجائے ہمت کی مثال قائم کرتے ہوئے بلے کو اپنا سہارا بنایا اور صرف ایک ٹانگ کے سہارے ہی بیٹنگ میں لوہا منوا لیا۔

شبیر بٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے صرف یہ ثابت کرنے کے لیے کبھی ہمت نہیں ہاری کہ وہ ایک ٹانگ سے محروم ہونے کے باوجود معذور نہیں ہے۔

شبیر بٹ نے اس بات کا اعتراف کیا شروع میں توازن قائم رکھنے میں انہیں مشکل ہوئی تھی تاہم جب انہوں نے بیساکھی پھینک کر بلا تھام لیا تو توازن بھی آگیا۔

شبیر بٹ نے دنیا کو پیغام دیا کہ جو لوگ صحیح سلامت ہونے کے باوجود پریشان رہتے ہیں انہیں ان کی جانب دیکھنا چاہیئے اور کبھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔