LIVE

دبئی میں دنیا کی طویل ترین اَربن زپ لائن کا افتتاح

ویب ڈیسک
December 07, 2017
 

 ایڈونچر کا لطف اٹھانے والے دھڑا دھڑ زپ لائن کا رخ کررہے ہیں—۔فوٹو/اے پی

دبئی میں دنیا کی طویل ترین اَربن زپ لائن کا افتتاح کردیا گیا اور ایڈونچر کا لطف اٹھانے والے دھڑا دھڑ زپ لائن کا رخ کررہے ہیں۔

ایکس لائن نامی زپ لائن تقریباً ایک کلومیٹر طویل اور 170 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔

دبئی مرینا میں واقع اس زپ لائن پر 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کسی پرندے کی طرح ہواؤں میں اْڑا جاسکتا ہے جبکہ اس پر بیک وقت دو افراد سفر کرسکتے ہیں۔

ایکس لائن نامی زپ لائن تقریباً ایک کلومیٹر طویل اور 170 میٹر کی بلندی پر واقع ہے—۔فوٹو/اے پی

ایڈونچر کے دیوانے بڑی تعداد میں زپ لائن کے سفر سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں کا رخ کررہے ہیں، جس کا ٹکٹ 650 درہم (تقریباً ساڑھے 18ہزار روپے) ہے۔