LIVE

بھارت میں ویرات اور انوشکا کے استقبالیے کی تیاریاں شروع

ویب ڈیسک
December 20, 2017
 

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما اپنے ہنی مون کے بعد یورپ سے بھارت پہنچ چکے ہیں—انسٹاگرام فوٹو

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما اپنے ہنی مون کے بعد یورپ سے واپس بھارت پہنچ چکے ہیں اور کل (21 دسمبر کو) دہلی میں ہونے والے استقبالیے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

گزشتہ روز دہلی میں انوشکا اور ویرات کی اہل خانہ کے ساتھ لی گئی ایک تصویر منظر عام پر آئی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

تصویر میں انوشکا کو گلابی رنگ جبکہ ویرات کو سفید کرتا پاجامے میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔

















دہلی میں کل ہونے والا استقبالیہ ویرات اور انوشکا کے اہل خانہ کے لیے رکھا گیا ہے، جسے میڈیا سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے جب کہ ممبئی میں 26 دسمبر کو ہونے والے استقبالیے میں بھارتی فلم نگری کے ستارے، کرکٹ اسٹارز اور دیگر شریک ہوں گے۔

ممبئی میں شادی کے استقبالیے سے فارغ ہوکر ویرات کوہلی جنوری کے آخر میں گلوبل لیگ کے لیے جنوبی افریقہ روانہ ہوجائیں گے جب کہ انوشکا شرما اپنی فلم ’سوئی دھاگا‘ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔