LIVE

خطرناک اسٹنٹس کا مظاہرہ کر کے دنیا کو حیران کردینے والی ماہر خاتون

ویب ڈیسک
December 31, 2017
 

مہارت ایسی کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں، امریکا کی 16 سالہ صوفی دوسی نے خطرناک اسٹنٹس کا مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو خطرناک کرتب کا مظاہرہ کر کے لوگوں کو حیران کر دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن ان میں سے کچھ لوگ اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر شہرت حاصل کر لیتے ہیں۔

امریکا سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ خاتون کرتب باز صوفی دوسی کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے جس نے ایسے خطرناک اسٹنٹس کا مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

16سالہ صوفی توازن برقرار رکھتے ہوئے مختلف کرتبوں کا ایسا شاندار مظاہرہ کرتی ہے کہ اسے دیکھ کر دیکھنے والوں کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جاتی ہیں۔

صوفی کی مہارت پر مبنی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی ہوئی ہے جہاں اب تک ہزاروں افراد اسے دیکھ کر حیرت زدہ ہوچکے ہیں۔