LIVE

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے نوجوان شہید، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک
February 23, 2018
 

ھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب تیتری کے علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ کی—۔فائل فوٹو

راولپنڈی: لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 19 سال کا نوجوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب تیتری کے علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک 19 سالہ نوجوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نوجوان کی شناخت انضمام امین کے نام سے ہوئی جو تیتری میں واقع کرش پلانٹ پرکام میں مصروف تھا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی اشتعال انگیزی پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی چوکی کو نشانہ بنایا۔