LIVE

راؤ انوار کی طیارے میں کس کے ساتھ کیا گفتگو ہوئی؟

ویب ڈیسک
March 21, 2018
 

نقیب اللہ قتل کیس میں معطل ایس ایس پی راؤ انوار کی اسلام آباد سے کراچی منتقلی کے دوران طیارے میں کس کے ساتھ کیا گفتگو ہوئی؟

سپریم کورٹ کے حکم پر گرفتار راؤ انوار کو اسلام آباد سے نجی ایئرلائن کی پروز کے ذریعے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راؤ انوار کو پولیس نے ملیر کینٹ تھانے منتقل کر دیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ راؤ انوار طیارے میں خوشگوار موڈ میں اور پر اعتماد نظر آ رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق راؤ انوار نے طیارے میں فون پر اپنے گھر والوں سے بات کی اور انہیں اپنی خیریت سے آگاہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ طیارے میں موجود مسافروں نے راؤ انوار کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا لیکن معطل ایس ایس پی نے سیلفی کھنچوانے سے انکار کردیا۔