LIVE

میرا کا پاکستان چھوڑ کر امریکا منتقل ہونے کا اعلان

امین حفیظ
May 03, 2018
 

اداکارہ میرا کے مطابق ان کے پاس امریکا اور کینیڈا کا گرین کارڈ موجود ہے—۔فائل فوٹو

لاہور: اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہور اداکارہ میرا نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ  کرلیا۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں میرا نے بتایا کہ وہ آئندہ چند روز میں امریکا چلی جائیں گی اور وہیں مستقل رہائش اختیار کریں گی۔

میرا کا کہنا تھا کہ 'میرے پاس امریکا اور کینیڈا کا گرین کارڈ موجود ہے'۔

اداکارہ میرا نے مزید کہا کہ وہ پاکستان چھوڑنے کی وجہ جلد ہی اپنے چاہنے والوں کو بتائیں گی۔

واضح رہے کہ اپنی گلابی انگریزی کی وجہ سے خبروں میں اِن رہنے والی میرا کو نکاح پر نکاح کیس کا بھی سامنا ہے۔