میرا جی ایک بار پھر انگریزی میں پھنس گئیں

اداکارہ میرا نے انٹرویو میں اپنے ٹوئٹر اور انسٹا گرام پیج کو فالو کرنےپر زور دیا: اسکرین گریب ویڈیو فوٹیج

پاکستان کی معروف اداکارہ میرا اپنی منفرد اداؤں اور خاص طور پر گلابی انگلش کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں جب کہ اس بار بھی وہ انگریزی میں بری طرح پھنس گئیں۔

اداکارہ میرا کی پہلے بھی کئی ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر مقبول ہوچکی ہیں جس میں انہوں نے کچی پکی انگریزی زبان میں دلچسپ گفتگو کی۔

میرا کا ایک بار پھر برطانوی نشریاتی ادارے کے نمائندے کو دیا گیا انٹرویو مقبول ہو چکا ہے جس میں انہوں نے دلچسپ انگریزی بولی۔

انٹرویو میں صحافی نے میرا جی سے پوچھا کچھ اور وہ سمجھیں کچھ۔

صحافی نے میرا سے خواتین اور فین فولوونگ سے متعلق انگریزی میں سوال کیے جس پر اداکارہ پہلی تو خاموش رہیں پھر اپنی ہی انگریزی میں ایسے جواب دیئے کہ انگریزی کی ٹانگ ہی توڑ ڈالی۔

اداکارہ سے جب ان کے مداحوں کے بارے میں پوچھا گیا تب بھی میرا نے گلابی انگلش میں کہا کہ میرا ٹوئٹر پیج فولو کریں انسٹاگرام فولو کریں۔


انٹرویو کے اختتام پر جب صحافی نے اجازت چاہی تب بھی اداکارہ بضد رہیں کہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو سپورٹ کریں اور خود پوچھا کہ مزید کچھ پوچھنا ہے جس پر صحافی خود ہنس پڑے اور شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :