LIVE

راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کا معاملہ، سیکریٹری داخلہ کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

ویب ڈیسک
June 08, 2018
 

سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 20 جون تک ملتوی کردی۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ کو آئندہ سماعت پر نقیب اللہ محسود قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے سے متعلق تحریری جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔

نقیب اللہ محسود قتل کیس میں راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔

سیکرٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز عدالت میں پیش اور تحریری جواب کے لیے مہلت کی استدعا کی۔

عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو آئندہ سماعت پر جواب داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جواب نہ آیا تو دستیاب ریکارڈ کے مطابق فیصلہ سنا دیں گے۔

سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 20 جون تک ملتوی کردی۔

راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے لیے سیکریٹری داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست نقیب اللہ کے والد نے دائر کر رکھی ہے۔