LIVE

موبائل کارڈ ٹیکس ختم ہونے سے ایف بی آر کو 15 روز میں 2 ارب ٹیکس نہیں ملے گا

ویب ڈیسک
June 14, 2018
 

موبائل کمپنیوں کو 15 روز میں ایک ارب 45 کروڑ روپے کم ملیں گے: ایف بی آر ذرائع_ فوٹو/ فائل

اسلام آباد: موبائل فون کارڈ پر سروس چارجز اور ٹیکس ختم ہونے سے  ایف بی آر کو 15 روز میں 2 ارب روپے ٹیکس نہیں ملے گا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق موبائل فون کے کارڈ پر تمام ٹیکس اور سروس چارجز 15 روز کے لیے ختم ہونے پر کمپنیوں کو 15 روز میں ایک ارب 45 کروڑ روپے کم ملیں گے، کارڈ لوڈ کرنے پر کمپنیاں 10 فیصد کے حساب سے سالانہ 35 ارب روپے سروسز چارج لیتی تھیں۔

ذرائع کے مطابق موبائل فون پر کارڈ لوڈ کرنے سے 120 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوتا ہے، ایف بی آر کو 12.5 فیصد کے حساب سے سالانہ 50 ارب روپے تک ملتے ہیں تاہم اب ایف بی آر 15 روز میں 2 ارب روپے ٹیکس نہیں ملے گا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ سیلز ٹیکس کی مد میں 19.5 فیصد کے حساب سے 70 ارب روپے صوبوں کو ٹیکس ملتاہے لیکن اب صوبوں کو خدمات پر سیلز ٹیکس کی مد میں 15 روز میں 2ارب 91 کروڑ روپے نہیں ملیں گے۔