LIVE

بیرون ملک بغیر ٹیکس آمدن پر جیل بھی بھیجا جاسکتا ہے: چیئرمین ایف بی آر

ویب ڈیسک
June 23, 2018
 

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کاروباری افراد نےدی: طارق باجوہ_ فوٹو/ فائل

کراچی: چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کا کہنا ہے ہےکہ بیرون ملک بغیر ٹیکس آمدن نہ صرف ضبط ہورہی ہے بلکہ جیل بھی بھیجا جاسکتا ہے۔

کراچی میں ایف پی سی سی آئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) طارق باجوہ نے کہ کہ بیرون ملک بغیر ٹیکس آمدن نہ صرف ضبط ہورہی ہے بلکہ جیل بھی بھیجا جاسکتا ہے، اپنا مال بیرون ملک برباد ہونے سے بچانے کا یہ آخری موقع ہے۔

طارق باجوہ نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ہم نے نہیں کاروباری افراد نے دی ہے،ہم نے صرف ایمنسٹی اسکیم کی نوک پلک سنواری ہے جب کہ جتنی معمولی رقم پر اثاثے وائٹ ہورہے ہیں اس پر کمیشن ایجنٹ بھی کام نہیں کرتے۔