LIVE

روہڑی میں جیالے نے خورشید شاہ کا بوسہ لے لیا

ویب ڈیسک
July 01, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

روہڑی میں پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسے میں ایک پرستار نے سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا چہرہ چوم لیا۔

خورشید شاہ اس شخص سے بچنے کی کوشش کرتے رہے تاہم ان کا پرستار اصرار کرتا رہا، سابق اپوزیشن لیڈر نے بمشکل پرستار سے جان چھڑائی اور یہ دلچسپ مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئے۔

سیاستدانوں کو انتخابی مہم کے دوران جہاں عوام کے تیکھے، کڑوے سوالات اور ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وہیں سیاستدانوں کے حمایتی بھی میدان میں آگئے ہیں۔

روہڑی میں ایک جیالے نے جذبات میں آکر رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا بوسہ لے لیا۔

روہڑی کے علاقے اچھی قبیوں میں خورشید شاہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، ریلی میں موجود جیالے نے خورشید شاہ کا بوسہ لینے پر بے حد اصرار کیا تاہم خورشید شاہ اس سے کتراتے رہے۔

وہاں موجود دیگر رہنماؤں نے بھی جیالے کو روکنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوئے اور پرجوش جیالے نے خورشید شاہ کا بوسہ لے کر ہی دم لیا جس پر خورشید شاہ نے ناگواری کا اظہار کیا اور جیالے سے ہاتھ چھڑوالیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں حاضری کے موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر انہوں نے ناگواری کا اظہار کیا تھا۔