30 جون ، 2018
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی جہاں ایک شخص نے ان کا بوسہ لینے کی کوشش کی۔
بلاول بھٹو زرداری کراچی کے علاقے لیاری سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 246 سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے لیاری میں انتخابی مہم کے آغاز سے قبل عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔
مزار کی حاضری کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری کو ایک شخص نے اجرک پہنائی اور بوسہ لینے کی کوشش بھی کی جس پر چیئرمین پیپلز پارٹی نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
بعدازاں بلاول بھٹو زرداری نے این اے 246 میں مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کیا اور علاقہ مکینوں سے خطاب بھی کیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اليکشن لڑ کر لیاری کے مکینوں کے مسائل کا حل نکالوں گا، لياری کے لوگ ميرا ساتھ ديں مل کر کام کريں گے۔