LIVE

پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدرعلی مدد جتک الیکشن کیلئے نااہل قرار

راشد سعید
July 02, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے صوبائی صدر علی مدد جتک کو عام انتخابات 2018 کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیر لانگو پر مشتمل بلوچستان ہائیکورٹ کے بینچ نے فیصلہ سنایا۔

عدالت عالیہ نے ریٹرنگ افسر اور اپیلٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے علی مدد جتک کو الیکشن کے لیے نااہل قرار دیا۔

واضح رہے کہ ریٹرننگ افسر نے علی مدد جتک کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے، جس پر انہوں نے ایپلٹ ٹریبونل میں اپیل دائر کی۔

تاہم ایپلٹ ٹریبونل نے بھی ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا تھا، جس پر علی مدد جتک نے ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کی تھی۔

عدالت عالیہ نے گزشتہ سماعت پر علی مدد جتک کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جو آج سنایا گیا۔

واضح رہے کہ علی مدد جتک ماضی میں جعلی ڈگری کیس میں سزا یافتہ ہیں اور ان کے خلاف مختلف کیسز بھی زیرِ سماعت ہیں۔