LIVE

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 29 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 16 ارب71 کروڑ ڈالر ہوگئے

ویب ڈیسک
August 16, 2018
 

مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر 10 ارب 15 کروڑ ڈالرز کی سطح پر آگئے ہیں— فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید 29 کروڑ ڈالرز کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 29 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 16 ارب71 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر 10 ارب 15 کروڑ ڈالرز کی سطح پر آگئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 6 ارب 56 کروڑ ڈالرز رہ گئے ہیں۔