LIVE

حکومت کا آئی ایم ایف میں جانے کا فیصلہ؛ اب کر لو خود کشی، خواجہ آصف کا ردعمل

ویب ڈیسک
October 08, 2018
 

کیا کیا جائے اس کے لیے بھی شرم اور حیا چاہیے، خواجہ آصف کا حکومتی فیصلے پر ردعمل۔ فوٹو: فائل

سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے وفاقی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب کر لو خود کشی۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے ایک جاری ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے معاشی ماہرین اور دوست ممالک سے مشاورت کے بعد آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے 6 سے 7 ارب ڈالر قرض کی درخواست کی جائے گی جس کے جواب میں آئی ایم ایف اپنی شرائط پاکستان کے سامنے رکھے گا۔

اگر پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرائط پر رضامندی ظاہر کر دی تو پھر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے وفاقی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف جانے کے فیصلے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

خواجہ آصف نے اپنے سوشل میڈیا پر عمران خان کا ایک ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اب کرلو خود کشی، پر کیا کیا جائے اس کے لیے بھی شرم اور حیا چاہیے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے مزید لکھا کہ ملک میں اسٹاک مارکیٹ شدید بحران کا شکار ہے اور وزیراعظم کا فوکس پبلک ٹوائلٹس پر ہے۔