LIVE

مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

ویب ڈیسک
November 10, 2018
 

شہدا کی شناخت لیاقت احمد ونی اور واجد الاسلام کے نام سے ہوئی: کے ایم ایس_ فائل فوٹو

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں اور یومِ شہدائے کشمیر پر بھی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیریوں کو شہید کیا اور اب تازہ کارروائی میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے مقبوضہ وادی کے ضلع پلواما میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران فائرنگ سے 2 نوجوان شہید ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہدا کی شناخت لیاقت احمد وانی اور واجد الاسلام کے نام سے ہوئی۔

قابض انتظامیہ نے ضلع بھر میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی ہے۔