LIVE

نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل کی تیاریاں: وکلا نے مقدمے کا ریکارڈ حاصل کرلیا

ویب ڈیسک
December 25, 2018
 

نیب بھی فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کو چیلنج کرے گا اور دونوں فریقین 10 دن میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل کی تیاریاں شروع کردی گئیں اور اس سلسلے میں وکلا نے مقدمے کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا اور اس حوالے سے ان کے وکلا نے کام بھی شروع کردیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے بھی مقدمے کا تمام تصدیق شدہ ریکارڈ حاصل کرلیا اور نیب کی جانب سے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق دونوں فریقین 10 روز میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نیب ریفرنسز پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی جب کہ عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیراعظم کو بری کیا۔