LIVE

کینیا میں ہوٹل پر دہشت گرد حملے میں 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ویب ڈیسک
January 16, 2019
 

حملہ آوروں نے سہ پہر دارالحکومت نیروبی کے ہوٹل کے گیٹ پر دھماکے کیے اور فائرنگ کرتے ہوئے عمارت میں داخل ہوگئے— فوٹو: بشکریہ نیویارک ٹائمز

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں واقع ایک ہوٹل پر دہشت گرد حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس چیف کے مطابق حملہ آور ہوٹل کی عمارت کے اندر موجود ہیں، عمارت میں موجود لوگوں کو باہر نکالا جا رہا ہے، عمارت کی سات منزلوں میں سے چھ کو محفوظ بنا لیا گیا ہے۔

حملہ آوروں نے سہ پہر دارالحکومت نیروبی کے ہوٹل کے گیٹ پر دھماکے کیے اور فائرنگ کرتے ہوئے عمارت میں داخل ہوگئے۔

دھماکوں سے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو آگ لگ گئی، ہوٹل میں غیر ملکی کمپنیوں کے دفاتر بھی موجود ہیں جہاں سیکڑوں افراد کام کرتے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کی ہے۔ آخری اطلاعات تک سیکیورٹی فورسز عمارت کو کلیئر کرانے کی کوششیں کررہی تھیں۔