LIVE

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 59 پیسے کی کمی

اشرف ملخم
January 31, 2019
 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا— فوٹو: فائل

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 59 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 90 روپے 38 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 73 پیسے فی لیٹرکمی بعد 82 روپے 25 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 75 روپے 3 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 106 روپے 68 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔