LIVE

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، مزید 2 کشمیری شہید

ویب ڈیسک
May 12, 2019
 

قابض فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے ہند سیتا پورہ کا محاصرہ اور گھر گھر تلاشی لی، کشمیری میڈیا۔ فوٹو: فائل

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا.

کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے ہند سیتا پورہ کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی لی۔ 

قابض فوج نے آپریشن کے نام پر فائرنگ کر کے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ ماہ بھارتی فوج نے 13 افراد کو شہید کیا، 182 افراد کو گرفتار اور 132 کو حراست کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا۔