LIVE

امریکا ایران کشیدگی: اسپین نے امریکی بیڑے میں شامل بحری جنگی جہاز واپس بلا لیا

ویب ڈیسک
May 16, 2019
 

ہسپانوی فریگیٹ کی قیادت امریکی ائیر کرافٹ کیرئیر یو ایس ایس ابراہم لنکن کر رہا تھا۔ فوٹو: فائل

اسپین نے مشرق وسطیٰ سے امریکی بیڑے میں شامل اپنا بحری جنگی جہاز واپس بلا لیا۔

ہسپانوی حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکا نے مشن کے مقاصد تبدیل کر دئیے ہیں اور واشنگٹن نے تمام توجہ ایران کے مبینہ حملے کے خطرے پر مرکوز کر دی ہے۔

قائم مقام ہسپانوی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن امریکا نے ہسپانوی حکومت سے طے شرائط کے بر خلاف فیصلہ کیا۔

مارگریٹا روبیلس نے کہا کہ اسپین یورپی یونین میں رہتے ہوئے ہمیشہ ایک سنجیدہ اور قابل اعتماد پارٹنر کی طرح عمل کرے گا۔

215 رکنی ہسپانوی فریگیٹ کی قیادت امریکی ائیر کرافٹ کیرئیر یو ایس ایس ابراہم لنکن کر رہا تھا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل امریکا نے ایران سے کشیدگی کے باعث اپنا پیٹریاٹ ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم اور جنگی بیڑے کو مشرق وسطیٰ روانہ کر دیا تھا۔