LIVE

کراچی میں کانگو اور نیگلیریا نے مزید دو افراد کی جان لے لی

خاور خان
August 26, 2019
 

فوٹو: فائل

کراچی: شہر میں کانگو وائرس اور نیگلیریا نے مزید دو افراد کی جان لے لی۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق کانگو وائرس سے لیاری کے رہائشی 52 سالہ محمد حسین کا انتقال ہوا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ متاثرہ مریض اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں زیر علاج تھا۔

محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں رواں سال کانگو وائرس سے اموات کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ کراچی میں نگلیریا کے باعث بھی ایک مریض انتقال کر گیا۔

محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ 16 سال کا صہیب محمود آباد کا رہائشی تھا اور تین روز سے کالا پل پر واقع نجی اسپتال میں زیر علاج تھا۔

محکمہ صحت کے مطابق شہر میں رواں سال نیگلیریا سے اموات کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔