LIVE

شیخوپورہ: ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد زخمی

ویب ڈیسک
September 10, 2019
 

فائل فوٹو

شیخوپورہ: مسافر وین الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 18 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شیخوپورہ میں شرقپور روڈ کے قریب مسافر وین تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر پلٹ گئی جس کے نتیجے میں وین میں سوار ایک ہی خاندان کے 18 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا بتاناہے کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔