LIVE

آفریدی کو سیاست میں آنے کی پیشکش

ویب ڈیسک
September 23, 2019
 

فائل فوٹو

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سیاست میں آنے کی خواہش ظاہر کردی۔

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ملک سے بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کے لیے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

سیاست سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے کے لیے پیش کش بھی ہورہی ہے اور دل بھی چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک نے مجھے جو عزت، پیار اور نام دیا ہے اس ملک کے لیے میں، میرے بچے اور میرا خاندان سب کچھ قربان ہے۔