Time 18 ستمبر ، 2019
پاکستان

کیا پنجاب میں آپ کے پاس بہترین بندہ نہیں؟ شاہد آفریدی کا وزیراعظم سے سوال

فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پنجاب کے شہر قصور میں بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور قتل کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ کیا پنجاب میں آپکے پاس بہترین بندہ نہیں؟

قصور کی تحصیل چونیاں میں ڈھائی ماہ کے دوران چار بچوں کو اغوا کیا گیا جن میں سے تین بچوں فیضان، علی حسنین اور سلمان کی لاشیں جھاڑیوں سے ملی تھیں جب کہ 12 سالہ عمران اب بھی لاپتا ہے۔ 

شاہد آفریدی نے سندھ اور پنجاب کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر بیان میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ کی ریاست کو چلانے کا وقت آپہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو سندھ اور پنجاب میں ہورہا ہے، اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے، کیا پنجاب میں آپ کی ٹیم میں بہتر، تجربہ کار بندہ نہیں؟


شاہد آفریدی نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ مدینہ کی ریاست میں زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جاتی ہے، وقت آگیا ہے کہ ہمیں بھی یہی کرنا ہوگا۔

آخر میں شاہد آفریدی نے قصور کو ہیش ٹیگ میں واضح بھی کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال قصور میں ہی کم سن بچی زینب کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کردیا گیا تھا، واقعے کے خلاف شہر بھر میں شدید احتجاج کیا گیا تھا جب کہ چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے بھی واقعے کا نوٹس لیا گیا، پولیس نے زینب کے قتل کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔

مزید خبریں :