LIVE

پاکستان میں پولیو کے مزید 3 کیسز سامنے آگئے، رواں برس تعداد 72 تک پہنچ گئی

خاور خان
October 05, 2019
 

کراچی، جعفر آباد اور خیبر پختونخوا کے علاقے طورغر میں تین بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے— فوٹو: فائل

ملک میں پولیو کے 3 اور کیسز سامنے آگئے، کراچی، جعفر آباد اور خیبر پختونخوا کے علاقے طورغر میں تین بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ان تین کیسز کے منظر عام پر آنے کے بعد ملک بھر میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔

ایمرجینسی آپریسشن سیل برائے پولیو کے ترجمان کے مطابق ملک میں پولیو کے تین اور کیسز سامنے آگئے ہیں۔ یہ کیسز کراچی ،جعفر آباد اور خیبر پختونخواہ کے علاقے طوغر سے سامنے آئے ہیں۔

کراچی میں 16 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی موجود کا انکشاف ہوا ہے جو اورنگی کی رہائشی ہے۔

سندھ میں رواں برس 8 ، کے پی میں 53، پنجاب میں 5 اور بلوچستان سے رواں سال اب تک 6 کیسز سامنے آچُکے ہیں جس کے بعد ملک میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 72 تک جا پہنچی ہے۔