LIVE

شاہد خاقان عباسی آپریشن کیلئے اڈیالہ سے اسپتال منتقل

ویب ڈیسک
November 04, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


لاہور: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو اسلام آباد کے ایچ ایٹ میں واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا ہرنیا کا آپریشن کیا جائے گا تاہم اس سے قبل ان کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں شاہد خاقان عباسی کا معائنہ کیا تھا جس کے بعد ان کے گردے اور مثانے میں پتھری کی تشخیص ہوئی تھی، میڈیکل بورڈ نے شاہد خاقان عباسی کے ہرنیا کے آپریشن کی سفارش کی اور سابق وزیراعظم نے اپنے خرچ پر علاج کروانے کے لیے عدالت سے درخواست کی تھی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اسپتال منتقل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔