LIVE

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر

ویب ڈیسک
November 21, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کی تقرری کا اطلاق 27 نومبر 2019 سے ہوگا۔


وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کی دوسری مدت کے لیے بطور آرمی چیف تقرری کا نوٹیفکیشن 19 اگست کو جاری ہوچکا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا اس وقت چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر کام کررہے ہیں اور وہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی جگہ لیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کور کمانڈر راولپنڈی بھی رہ چکے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول کے کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو ہلال امتیاز ملٹری بھی مل چکا ہے۔

خیال رہے کہ جنرل زبیر محمود حیات نے 28 نومبر 2016 کو  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اس سے قبل یہ عہدہ جنرل راشد محمود کے پاس تھا۔