LIVE

’نواز شریف کی طبیعت راتوں رات ٹھیک نہیں ہوسکتی، کچھ ماہ بھی لگ سکتے ہیں‘

ویب ڈیسک
November 21, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


نواز شریف کے ذاتی معالج کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی طبیعت راتوں رات ٹھیک نہیں ہوسکتی، بحالی میں کچھ ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔

لندن میں نواز شریف کے ساتھ موجود ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ لندن میں نواز شریف کا علاج جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ  نواز شریف کو دیے گئے اسٹیرائیڈز کے سائیڈ ایفیکٹس بہت زیادہ ہیں ، برطانوی ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ اسٹیرائیڈز کو کم کرکے مکمل روک دیا جائے۔

ڈاکٹر عدنان نے مزید کہا کہ نواز شریف کی صحت راتوں رات ٹھیک نہیں ہوسکتی ، صحت کی بحالی میں کچھ ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ نواز شریف اپنے بھائی شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ 19 نومبر کی شب لندن پہنچے تھے اور 20 نومبرکو ان کا 4 گھنٹے طویل طبی معائنہ لندن کے گائز اسپتال میں ہوا تھا۔

نوازشریف کیس: کب کیا ہوا؟